ہم ایک دوسرے کے ساتھ احترام اور وقار سے برتاؤ کرتے ہیں ۔

دفتری مقام کا ماحول

تمام ملازمین کو ایسے دفتری ماحول میں کام کرنے کا حق حاصل ہے جو ہراسگی ،دباؤ ،امتیازی سلوک یا کسی بھی وجہ سے تشدد کے خطرات بشمول ،جنس،صنفی ،مذہب یا پہچان ،نسل ،معذوری ،قومیت ،مذہبی عقائد یا شہریت کی بناء پر کیے جانے والے اقدامات سے پاک ہو ۔

ہم اپنے ملازمین کی کثیر النوعیت ہونے کو ایک مسابقانہ برتری کے طور پر دیکھتے ہیں کیوں کہ اس سے ہمارے نظریے کو وسعت ملتی ہے اور ہمیں اپنے صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔

ٹیلی نار ملازمت سے متعلق تمام امور میں مساوات کو فروغ دینے کیلئے بہترین کوششیں بروئے کار لاتا ہے ۔

ہم ایسے دفتری ماحول کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جہاں تمام لوگوں سے ایماندارانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں سلوک کیا جاتا ہو ان کے منفرد خیالات اور جداگانہ پن کی قد ر کی جاتی ہو ۔

ہمیں کیا جاننے کی ضرورت ہے

ہم اپنے ساتھی کارکنوں کا احترام کرتے ہیں اور ان سے اسی طرح برتاؤ کرتے ہیں جس طرح ہم اپنے چاہنے والوں کے ساتھ کرتے ہیں ۔

اگر کوئی ملاز م کاروباری شراکت دار یا صرف نیک نیتی سے کسی شکایت یا تحفظات کا اظہار کرے تو ہم انتقامی کارروائی نہیں کرتے ۔

ہم ایسی کسی بھی قسم کی بات چیت یا خط و کتابت نہیں کرتے جو جارحانہ انداز میں ،عام لیے جانے والے لطیفوں ،مخصوص چھاپ لگانے یا دھمکیوں جیسی چیزوں پر مشتمل ہو اور نہ ہی ہم متشددانہ تصاویر ،کارٹون خاکے یا اشارے آویزاں یا شیئر کرتے ہیں ۔

ہم مختلف نظریات کو غور سے سنتے ہیں اور ان خیالات و نظریات پر خالصتاًخوبیوں کی بناء پر ہی غور کرتے ہیں ۔

ہم ہراسگی یا نا مناسب رویوں کے نا خوشگوار واقعات کا مقابلہ کرتے ہیں اور اپنے دفتری ماحول کی حفاظت کیلئے فعال ہیں ۔

ہم دفتر میں شراب یا غیر قانونی منشیات استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی تجویز کردہ ادویات کا غلط استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ ہم کاروباری دوروں یا دیگر ذمہ داریو ں کی سرانجام دہی بشمول طویل عرصے کیلئے بیرون ِ ملک تعینات کے دوران جنسی خدمات کی خریداری نہیں کرتے ۔

ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے

ہم کسی قسم کی کے ڈراؤ اور دھمکاؤ ،اہانت یا ہراسگی کو دیکھتے ،سنتے ہیں اس کا سامنا کرتے ہیں ۔

ہمیں ہراسگی ،جنسی ہراسگی یا کسی قسم کی نسل پرستی کے واقعات رونما ہونے اور کسی بھی فرد کے ملو ث ہونے کے متعلق پتہ چلتا ہے یا ایسے کسی مسئلے کا سامنا ہوتا ہے ۔

ہمارے منیجرز اور سپر وائزرز مسلسل ہمارے ایک ایسے ساتھی کارکن یا کارکنوں کے مخصوس گروہ کی نشاندہی کرتے آرہے ہیں جو ایسی تنقید یا برتاؤ کے مرتکب ہیں جس کا ان کے کام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ہمیں شک ہے کہ چندساتھی کارکنوں کی ترقی یا پراجیکٹ تفویض کیے جانے والے امور کیلئے منصفانہ طور پر زیر غور نہیں لایا جارہا ہے۔

ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ چند افراد یا ساتھی کارکنوں کے چند گروہ کو بحث و مباحث میں شرکت سے باہر رکھا جار ہا ہے ۔

کس پر دھیان دیا جائے

Resources and Tools

میں رپورٹ کرنا چاہتا ہوں

میرا ایک سوال ہے