سیکیورٹی ہر کام میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
اپنے اثاثوں کی حفاظت
کمپنی کے اثاثے وہ سب کچھ ہیں جو کمپنی کی ملکیت میں ہو، چاہے براہ راست یا بالواسطہ، یا کاروبار کے لیے استعمال ہو رہے ہوں، جیسے ساز و سامان، سہولیات، نظام اور معلومات۔
اثاثوں کی حفاظت ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
دانشورانہ املاک جیسے ٹریڈ مارک، کاپی رائٹ مواد، ایجادات، تجارتی راز اور مہارت اکثر قیمتی ہوتے ہیں اور مارکیٹ میں ٹیلی نار کی کامیابی کے لیے اہم ہو سکتے ہیں۔
سیکیورٹی کے واقعات اثاثوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور مالی، عملی اور شہرت پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
ہمیں کیا جاننا چاہیے
ہم سیکیورٹی کے خطرات کا اندازہ لگاتے ہیں اور کاروباری فیصلے کرتے وقت سیکیورٹی پالیسیوں،قوانین اور تقاضوں کی پیروی کرتے ہیں۔
ہم سیکیورٹی کے کسی بھی واقعے کو فوری طور پر اور مقامی ضوابط کے مطابق رپورٹ کرتے ہیں۔
ہم اثاثوں کو نقصان، چوری، ضیاع یا غلط استعمال سے بچاتے ہیں۔
ہم ملازمین اور تیسرے فریق کی اثاثوں تک رسائی صرف اسی حد تک محدود رکھتے ہیں جتنی کہ ان کے کام کے لیے ضروری ہو۔
ہم رسائی کے لیے مناسب پروٹوکول کی پیروی کرتے ہیں اور اپنے کوڈز، ٹوکنز یا پاس ورڈز کسی سے شیئر نہیں کرتے۔
ہم صرف ٹیلی نار کی منظور شدہ سلوشنز کا استعمال کرتے ہیں۔
ہم اپنے دفاتر کو غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھتے ہیں اور دفتر میں ٹیلی نار بیج نمایاں طور پر پہنتے ہیں۔
ہم ٹیلی نار کی دانشورانہ املاک کی حفاظت کرتے ہیں اور دوسروں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
اگر کوئی شخص بغیر اجازت یا درست شناخت کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کرے۔
اگر کوئی ساتھی ایسی چیزوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے جو اس کے کام سے متعلق نہ ہوں۔
اگر ہمارا فون، ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر گم ہو جائے، چوری ہو جائے یا عجیب برتاؤ کرنے لگے۔
اگر ہمیں مشکوک ای میل، پیغامات یا کالز موصول ہوں۔
اگر ہمیں اپنے نظام، طریقہ کار یا سہولیات میں کوئی کمزوری دکھائی دے۔