ہم انسانی حقوق اور مزدوروں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔
انسانی حقوق اور مزدوروں کے حقوق
ہم سب کو بغیر کسی امتیاز کے انسانی اور مزدور حقوق حاصل ہیں، جیسا کہ بین الاقوامی بنیادی اصولوں، کنونشنز اور مقامی قوانین میں بیان کیا گیا ہے۔
ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم انسانی حقوق کا احترام کریں۔ انسانی حقوق کا احترام ٹیلی نار کے کاروبار اور اس کے طریقہ کار کا لازمی حصہ ہے۔ مزدوروں کے حقوق، انسانی حقوق کا اہم جزو ہیں۔
ہم معاشرے پر انسانی حقوق کے مثبت اثرات ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہمیں کیا جاننا چاہیے
ہم ایسے اقدامات سے گریز کرتے ہیں جن سے انسانی یا مزدور حقوق کی خلاف ورزی ہو، یا جو دوسروں کی خلاف ورزی میں معاون ہوں، یا ان حقوق پر منفی اثر ڈالیں — چاہے وہ ہمارے ساتھی ہوں، کاروباری شراکت داروں کے ملازمین، صارفین یا کوئی اور فرد جو ہماری سرگرمیوں سے متاثر ہو۔
ہم انسانی یا مزدور حقوق کی کسی بھی ممکنہ یا حقیقی خلاف ورزی کی اطلاع اپنے مینیجر کو یا دستیاب ذرائع، جیسے "انٹیگریٹی ہاٹ لائن"، کے ذریعے دیتے ہیں۔
ہم انسانی حقوق کے مثبت اثرات ڈالنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، بشمول بچوں کے حقوق اور ڈیجیٹل شمولیت۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
اگر ہمیں انسانی حقوق کی کسی خلاف ورزی کا تجربہ ہو، اس کا علم ہو یا شبہ ہو — چاہے وہ ہمارے ساتھیوں، کاروباری شراکت داروں کے ملازمین یا ہمارے آپریشن کے مقام پر کسی اور کے خلاف ہو۔
اگر ہمیں یا ہمارے کسی ساتھی کو جائز ملازم نمائندگی فورمز (مثلاً یونینز) میں شامل ہونے سے روکا جائے۔
اگر کوئی فرد، بشمول سرکاری اہلکار، ٹیلی نار کے ملازمین، صارفین یا کاروباری شراکت داروں کے ذاتی ڈیٹا کی درخواست کرے بغیر مناسب اجازت یا طریقہ کار پر عمل کیے
اگر ہم جس معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں اس کی قیمت اتنی کم ہو یا ڈیلیوری کی مدت اتنی قلیل ہو کہ اس سے کاروباری شراکت داروں کے ملازمین کے لیے کم اجرت یا بہت زیادہ کام کے اوقات کا خطرہ پیدا ہو۔
اگر کوئی موجودہ یا ممکنہ کاروباری شراکت دار سپلائر کنڈکٹ اصولوں پر عمل کرنے سے انکار کرے،یا معائنہ، آڈٹ یا شفافیت کی دیگر کوششوں میں تعاون کرنے پر آمادہ نہ ہو۔