ہم ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کو محدود کرنے میں کردار ادا کرنے کے پابند ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات
ہم مقامی قوانین اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ماحولیاتی معیار پر عمل کرتے ہیں۔
ہم اپنے اخراجات اور وسائل کے استعمال جیسے توانائی، پانی، اور خام مال کو کم کرنے کے پابند ہیں۔
ہمیں کیا جاننا چاہیے
ہم اپنے آپریشنز سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہم مصنوعات اور خدمات کی خریداری میں ماحولیات پر اثرات کو مدنظر رکھتے ہیں اور سپلائرز کو ذمے دار کاروباری اصولوں پر جانچتے ہیں۔
ہم پائیدار فضلہ مینجمنٹ کی حمایت کرتے ہیں اور فضلہ کم کرنے کی معقول کوششیں کرتے ہیں۔
ہم فروخت کی جانے والی اشیاء کی دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کو فروغ دیتے ہیں، نیز خریدی جانے والی اشیاء میں ری سائیکل شدہ مواد کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔
ہم شفافیت سے کام لیتے ہیں اور اپنی سرگرمیوں کے ماحول پر اثرات کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔
ہم ماحول کو نقصان پہنچانے والے واقعات کی رپورٹ کرتے ہیں۔
ہم منفی اثرات کو کم کرنے اور ماحولیاتی نظام و حیاتیاتی تنوع پر مثبت اثرات بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
اگر ہمیں معلوم ہو کہ ٹیلی نار کے آپریشنز یا سپلائرز ہمارے ماحولیاتی معیار پر پورا نہیں اتر رہے۔
اگر ہم دیکھیں کہ ماحولیاتی قوانین یا کمپنی کی ہدایات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔