ہم منصفانہ مقابلہ کرتے ہیں۔
مسابقت
منصفانہ مقابلہ معاشرے کے لیے اہم ہے اور ان تمام ممالک میں جہاں ٹیلی نار موجود ہے، طویل مدتی کاروباری مواقع پیدا کرتا ہے۔
کسی بھی غیر منصفانہ فائدے کا حصول یا اس سے فائدہ اٹھانا ہمارے صارفین، کاروباری شراکت داروں اور عوام کے ساتھ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔
مسابقت کے خلاف معاہدے یا طریقہ کار نہ صرف ہمارے اصولوں کے خلاف ہیں بلکہ یہ قانون کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
ہمیں کیا جاننا چاہیے
ہم اپنی قیمتوں کا تعین اور کاروباری حکم ت عملی خود بناتے ہیں اور اپنی پیشکشوں کی خوبی کی بنیاد پر مقابلہ کرتے ہیں
ہم اصل یا ممکنہ حریفوں کے ساتھ رابطے کو محدود رکھتے ہیں اور تجارتی لحاظ سے حساس معلومات کا تبادلہ نہیں کرتے۔
ہم باضابطہ یا غیر رسمی طور پر کسی بھی حریف کے ساتھ کاروباری حدود مقرر کرنے، قیمتوں کا تعین کرنے یا فروخت کو محدود کرنے جیسے معاہدے نہیں کرتے
ہم کسی بھی تجارتی ایسوسی ایشن یا صنعتی فورم میں شامل ہونے سے پہلے اپنی اندرونی منظوری حاصل کرتے ہیں۔
اگر کسی اصل یا ممکنہ حریف کے ساتھ گفتگو کسی نامناسب یا غیر قانونی موضوع کی طرف مڑ جائے تو ہم فوراً گفتگو سے خود کو علیحدہ کر لیتے ہیں اور اس کی اطلاع اپنی قانونی ٹیم یا انٹیگریٹی ہاٹ لائن کو دیتے ہیں۔
ہمیں اس بات کی ذمہ داری دی گئی ہے کہ ہم مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کے کسی بھی شبہے کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
اگر کوئی اصل یا ممکنہ حریف، صارف یا کاروباری ساتھی ہمیں اپنی قیمتوں، حکمت عملی یا دیگر کاروباری منصوبوں کے بارے میں معلومات دے۔
اگر ہمیں شبہ ہو کہ کوئی باضابطہ یا غیر رسمی معاہدہ موجود ہے یا کیا جا رہا ہے جو ہمارے یا دوسروں کے مارکیٹ تک رسائی کو محدود کرے گا
اگر ہم کسی غیر رسمی یا سماجی ملاقات میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہوں جس میں حریف شامل ہوں۔
اگر ہم ایسے حالات میں شامل ہو رہے ہوں جن کا مقصد حریفوں کے ساتھ حساس معلومات کا تبادلہ ہو۔
اگر ہم ایسی قیمتوں یا بازار کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہوں جو غلبے کی پوزیشن کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتی ہو۔