170سال سے زائد عرصے سے، ٹیلی نار ٹیلی کمیونی کیشن کے میدان میں ایک قابلِ اعتماد نام رہا ہے، جو کامیابیوں

کے ساتھ ساتھ چیلنجز کے ذریعے بھی پروان چڑھا ہے-

جب سے میں نے اس شاندار ادارے میں شمولیت اختیار کی ہے، میں اس بات سے بے حد متاثر ہوا ہوں کہ کس طرح ذمہ داری اور دیانت داری ہماری کمپنی کی ثقافت کی بنیاد ہیں۔ یہ وابستگی ایک ایسا اصول ہے جو ہمیں آگے بڑھاتا ہے اور ہماری بنیاد کو مضبوط بناتا ہے۔

ذمہ دارانہ طرز عمل کو فروغ دے کر اور بامقصد جدت طرازی کے ذریعے، ہم اپنے صارفین، ساتھیوں، شراکت داروں حصص یافتگان، اور وسیع تر کمیونٹیز کے لیے بامعنی تبدیلی لاتے ہیں۔

ہمیشہ جستجو کریں۔

مل کر تخلیق کریں۔

وعدے نبھائیں۔

عزت دیں۔

یہ چار رہنما اصول اس بات کی نمائندگی کرتے ہیں کہ ٹیلی نار میں کام کرنے اور ٹیلی نارین ہونے کا کیا مطلب ہے۔ یہ ہمیں تجسس اور اشتراک کی اہمیت یاد دلاتے ہیں، اور ساتھ ہی ہر عمل میں بھروسے اور احترام کی قدر کو اجاگر کرتے ہیں۔

جستجو اور استحکام کے درمیان صحیح توازن قائم کرنا نہ صرف ایک چیلنج ہے بلکہ یہی ہماری پہچان بھی ہے۔

جہاں ہمارے رویے ہمارے طرز عمل کی ترجمانی کرتے ہیں، وہیں ہمارا ضابطہ اخلاق ہمیں واضح رہنمائی اور مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے کہ ہم کس طرح برتاؤ کریں اور کن معیاروں کو اپنائیں۔ یہ ہماری ذمہ داریوں کی وضاحت کرتا ہے تاکہ ہم سب دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ کام کریں، چاہے ہماری حیثیت یا مقام کچھ بھی ہو۔

یہ رویے ہمارے صارفین سے تعلقات میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں – تجسس جدت کو جنم دیتا ہے، تعاون تعلقات کو مضبوط بناتا ہے، اور احترام اعتماد قائم کرتا ہے۔

بنیادی طور پر، ضابطہ محض قوانین کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک ایسا ذریعہ ہے جو ہمیں روزمرہ کے کام میں درست فیصلے کرنے اور مشکل حالات میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

ضابطے کے چار بنیادی اصول اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے، اور ساتھ ہی یہ ہمیں مشکل حالات میں سوچ بچار پر بھی آمادہ کرتے ہیں۔

ٹیلی نار کی دیانت داری کے محافظ ہونے کے ناطے، یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان اصولوں پر ثابت قدم رہیں۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ اس ضابطے کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں – نہ صرف سالانہ ضرورت کے طور پر بلکہ ایک مؤثر طریقے سے ان فیصلوں اور چیلنجز پر غور کرنے کے لیے جن کا آپ سامنا کرتے ہیں۔

آئیے، ان اقدار پر عمل کر کے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیلی نار ایک ایسی کمپنی بنی رہے جو اپنی دیانت داری اور مقصد کے لیے جانی جاتی ہے۔

بینیڈکٹ

اپریل 2025